خیبرپختونخوا انتخابات ،الیکشن کمیشن کا خط گورنر ہاؤس کو موصول

 

پشاور(پاک ترک نیوز) خیبر پختونخوا انتخابات کی تاریخ کیلئے الیکشن کمیشن کا خط گورنر ہائوس خیبر پختونخواکوموصول ہوگیا ۔
گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا خط گورنر ہاؤس سیکرٹریٹ کو موصول ہو چکا ہے، خط سیکرٹری گورنر ہاؤس کے نام اور سربمہر ہے، کھولنے کا مجاز نہیں۔
غلام علی کا کہنا تھا کہ سیکرٹری کے چھٹی پر ہونے کے باعث خط پیر کو کھولا جائے گا، خط پڑھنے کے بعد ہی الیکشن کمیشن سے بات ہوگی، عدالتی فیصلے کی روشنی میں دستیاب تاریخ میں الیکشن کرا دیں گے۔
گورنر خیبر پی کے نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن مجوزہ تاریخ دے گا، انتخابات کیلئے انتظامات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، خواہش تھی صدر مملکت اور میں ایک ہی متفقہ تاریخ دیتے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات 30 اپریل کو کرانے کا اعلان کیا تھا، ڈاکٹر عارف علوی نے تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ تاریخوں پر غور کرنے کے بعد کیا گیا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More