کم جونگ ان روس پہنچ گئے،پوٹن سے آج ملاقات ،خلائی مرکز کا دورہ

ووسٹوچنی (پاک ترک نیوز)
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان بذریعہ ٹرین روس پہنچ گئے ہیں ۔جہاں پرائموری ریجن کے کھسان ریلوے سٹیشن پر انکا استقبال روس کے قدرتی وسائل کے وزیر الیگزینڈر کوزلوف نے کیا۔
روس کے سرکاری میڈیا کے مطابق صدر پوٹن گذشتہ روز ولادیووسٹاک میں مشرقی اقتصادی فورم (ای ای ایف) میں شرکت کے بعد بدھ کے روز روس کے مشرق بعید امور ریجن میں ووسٹوچنی خلائی لانچ کی سہولت پر پہنچےہیں جہاںانہوں نے شمالی کوریائی ہم منصب کے ساتھ اکیلے میں ملاقات کے علاوہ ووسٹوچنی خلائی مرکز کا دورہ بھی کیا ۔ پوٹن نے ای ای ایفکے اجلاس کے دوران خلائی مرکز کا دورہ کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم انہوں نے اس سفر کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی تھیں۔
بعد ازاں کریملن نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ روس اور شمالی کوریا کے رہنماؤں کے درمیان باضابطہ مذاکرات آنے والے دنوں میں ہوں گے تاہم ان کی تاریخ اور مقام کا ابھی تک انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔
کم جونگ ان پیر کو پرائموری ریجن پہنچے۔ کھسان ریلوے سٹیشن پر استقبالیہ تقریب کے بعد شمالی کوریا کے رہنما نے روس کے قدرتی وسائل کے وزیر الیگزینڈر کوزلوف سے بات چیت کی۔
دریں اثنا ، صدر ولادیمیر پوٹن نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ روس کو اپنی خلائی صنعت کی ترقی پر فخر ہے۔اس بار، جیسا کہ ہم نے اتفاق کیا تھاکہ اب ہم ملتے ہیں ووسٹوچنی کاسموڈروم میں۔ ہمیں اپنی اس صنعت کی ترقی پر فخر ہے۔ کیونکہ یہ ہماری نئی سہولت ہے۔ اس موقعہ پرروس اور شمالی کوریا کے رہنماؤں نے سویوز-2 فیملی لانچ وہیکلز کے لیے ڈیزائن کی گئی لانچ کی سہولت کا دورہ کیا اور انگارا لانچ سائٹ کی تعمیراتی پیشرفت کے عمل کا جائزہ لیا۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اس سے قبل کہا تھا کہ پوٹن اور کم زیادہ تر دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے ساتھ ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دونوں رہنما حساس شعبوں میں بات چیت پر بھی تبادلہ خیال کر سکتے ہیں، لیکن ان موضوعات کو عوامی طور پر دستیاب نہیں کیا جائے گا۔ پیسکوف کے مطابق، پوتن اور کم کے درمیان ممکنہ طور پر خطے کی صورتحال پر معلوماتی تبادلہ ہوگا اور عمومی طور پر بین الاقوامی مسائل پر بات چیت ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More