پیرس(پاک تک نیوز)
برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم تخت نشین ہونےکے بعد اپنے پہلے سرکاری دورے پر 26 مارچ کو فرانس پہنچیں گے۔ جو چار روز جاری رہے گا۔
فرانسیسی اور برطانوی میڈیا کی ایلیسی پیلس کے ذرائع کے حوالے سےرپورٹ کے مطابق شاہ برطانیہ چارلس سوئم کا پہلا ریاستی دورہ چار دن جاری رہے گا اور 29 مارچ کو ختم ہو گا۔اور یہ دورہ دونوں ہمسایہ ملکوںکی جانب سے کشیدگی اور باہمی تنازعات کے ایک سلسلے کے بعد باہمی تعلقات کے ری سیٹ بٹن کو دبانے پر آمادگی کی وجہ سےطے پایا ہے۔
تاہم لندن سے پہلے مہمان برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سنک ہوں گے۔ فرانسیسی ذرائع کے مطابق وہ 10 مارچ کو پیرس پہنچیں گے۔
پیرس اور لندن کے درمیان تعلقات دونوں طرف سے سخت بیان بازی سے نشان زد ہیں۔یاد رہے کہ فرانس اور برطانیہ کے درمیان بریگزٹ کے بعد کے تعلقات، ماہی گیری کے حقوق اور شمالی آئرلینڈ کی حیثیت جیسے مسائل پر سنگین مسائل سے دو چار رہے ہیں۔