ٹی 20ورلڈ کپ 2024کیلئے کیوی سکواڈ کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
قیادت کین ولیمسن کریں گے جبکہ دیگر سکواڈ میں فن ایلن، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کانوے، میٹ ہنری اور ڈیرل مچل شامل ہیں، اس کے علاوہ جیمی نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، مائیکل سینٹنر، ٹم ساؤتھی اور ایش سوڈھی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
ورلڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ کے سکواڈ میں بین سیئرز کو ٹریولنگ ریزرو کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہو رہا ہے اب آئی سی سی نے میچز کیلئے امریکا میں تین وینیوز کا اعلان کر دیا ہے۔
آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ جون میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز امریکا کے 3 ریاستوں نیویارک، فلوریڈا اور ٹیکساس میں منعقد کئے جائیں گے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More