کویت نے وزٹ ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کردیا

کویت سٹی (پاک ترک نیوز) کویت نے وزٹ ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق کویت کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ بدھ سے شروع ہونے والے نئے ضوابط کے تحت خاندانی، تجارتی اور سیاحتی مقاصد کے لیے وزٹ ویزوں کا اجراء دوبارہ شروع کر دے گا۔
یہ فیصلہ نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع اور قائم مقام وزیر داخلہ شیخ فہد یوسف الصباح کی ہدایات کے مطابق کیا گیا ہے۔
اس کا مقصد کویت میں تجارتی، اقتصادی اور سیاحت کے شعبوں کو فروغ دینا ہے، جبکہ ملک میں مقیم تارکین وطن کی سماجی ضروریات پر بھی غور کرنا ہے۔
وزٹ ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند درخواست دہندگان کو مٹا پلیٹ فارم کے ذریعے ملاقات کا وقت طے کرنا چاہیے، کیونکہ مختلف گورنریٹس میں رہائش کے امور کے محکمے ان کے استقبال کے لیے تیار ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More