کویت کا ایک ہزار سے زائد غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

کویت سٹی (پاک ترک نیوز) کویت نے ایک ہزار سے زائد غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کویت میں مختلف قوانین کی خلاف ورزی پر نئے سال کے پہلے پانچ دنوں میں ایک ہزار سے زائد تارکین وطن کو سیکیورٹی کریک ڈاؤن میں گرفتار کیا گیا۔حراست میں لیے گئے افراد کی اکثریت کو اب قانون کے مطابق ملک بدر کرنے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد کی طرف سے ہدایت کی گئی حفاظتی مہمات، ملک سے غیر قانونی کارکنوں کو ملک بدر کرنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہیں۔
شیخ طلال الخالد نے قانونی ملازمت کے طریقوں کو برقرار رکھنے کے حکومتی عزم کو اجاگر کرتے ہوئے ان مہمات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
پچھلے سال کے شروع میں کویت کی وزارت داخلہ نے مقامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر سب سے زیادہ تارکین وطن کو ملک بدرکیا تھا ۔
اعدادوشمار کے مطابق یکم جنوری سے 31 دسمبر تک 42,892 تارکین وطن کو ملک بدر کیا گیا جن میں 17,701 خواتین بھی شامل تھیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More