لاہور ہائیکورٹ؛ پی ٹی آئی کی بلے کے نشان کی بحالی کی درخواست مسترد

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کی جانب سے بلے کے نشان کی واپسی سے متعلق درخواست مستر دکردی۔
عدالت نے عام انتخابات 2024کے تناظر میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بلے کے نشان کی واپسی کے لیے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں لاہور ہائی کورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔
درخواست پر محفوظ فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے سنایا۔ بلے کی نشان کی واپسی سے متعلق درخواست تحریک انصاف شیخوپورہ کے صدر نے دائر کی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More