اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وکلاء کا پاکستان کے آئینی ارتقاء میں کلیدی کردار ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے وکلاء کے تحفظ کے لیے Laywers Protection Bill-2023 پارلیمنٹ میں پیش کرنے کے لیے منظور کرلیاہے۔
کپاس کے کاشتکاروں کی فصل کو منافع بخش بنانے کے لیے 8500 روپے فی من کی امدادی قیمت کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ایس ایم ای (SME) بینک کے صارفین کی جمع کرائی گئی رقوم کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وائنڈنگ ڈاؤن کے دوران صارفین کے ڈیپازٹس کی واپسی کا خاص خیال رکھا جائے۔
کابینہ نے وزارتِ خزانہ کی سفارش پر سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے مختلف ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ 15 bilateral اور 2 Multi-lateral مفاہمتی یادداشتوں کی Ex-Post Facto کی منظوری دی۔
وفاقی کابینہ نے اسٹیٹ بینک کی سفارش پر SME Bank کے وائنڈنگ ڈاؤن کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے ہدایت کی کہ وائنڈنگ ڈاؤن کے دوران بینک کے تمام صارفین کے ڈیپازٹس کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔ پہلے مرحلے میں بینک کے تمام صارفین کو 5.557 ارب روپے کی ادائیگیاں کی جائیں گی۔
وفاقی کابینہ نے وزارتِ داخلہ کی سفارش پر سعودی حکومت کی جانب سے محمد وسیم اسلم ولد محمد اسلم کی سعودی عرب حوالگی کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ایکسٹراڈیشن ایکٹ 1972 کے تحت انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی۔ حکومت پاکستان کا سعودی حکومت کے ساتھ مجرمان کی حوالگی کے حوالے سے معاہدہ موجود ہے۔ محمد وسیم اسلم سعودی حکومت کو قتل کے کیس میں مطلوب ہے۔
وفاقی کابینہ نے وزارتِ مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی سفارش پر پاکستان سکھ گردوارہ پربندھگ کمیٹی (PSGPC) کی تشکیل نو کی منظوری دی۔ مذکورہ 13 رکنی کمیٹی میں تمام صوبوں سے سکھ برادری کی نمائندگی کو یقینی بنایا گیا ہے. یہ کمیٹی آئندہ تین سال کے لیے گردواروں کی دیکھ بھال، سکھ یاتریوں کی خدمت اور دیگر انتظامی امور سنبھالے گی۔
وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز(Cabinet Committee on Legislative Cases)کے13مارچ 2023 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کی بھی توثیق کی جس میں Laywers Protection Bill-2023 کی منظوری کی گئی تھی۔یہ بل ملک بھر میں وکلاء کے تحفظ کے لیے وکلاء کی درخواست پر تیار کیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 14 مارچ 2023 اور15 مارچ 2023 کو منعقد ہونے والے اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔ اس میں کپاس کی امدادی قیمت بڑھا کر 8500 روپے فی من (40kg) کا فیصلہ بھی شامل ہے۔