آذربائیجان سے دیرینہ تعلقات، کوپ 29 کے انعقاد پر پاکستان مکمل حمایت کرے گا: اسحاق ڈار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آذربائیجان سے دیرینہ تعلقات ہیں ۔پاکستان کوپ 29 کے انعقاد پر پاکستان مکمل حمایت کرے گا۔
وزیر خارجہ آذربائیجان جیہون بیراموف کی مشترکہ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ وزیر خارجہ آذربائیجان کو دورہ پاکستان پر خوش آمدید کہتا ہوں، باہمی سرمایہ کاری کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان گفتگو ہوئی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ملاقات کے دوران ثقافت،تعلیم اور پارلیمانی وفود کے تبادلوں پر بات چیت ہوئی، کوپ 29کے انعقاد میں پاکستان آذربائیجان کی مکمل حمایت کرے گا،پاکستان آذربائیجان کی خودمختاری کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کی تجارتی برادری کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں ، آذربائیجان کیلئے چاول کی ایکسپورٹ کے مواقع موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ باکو میں میڈیکل کے شعبے میں پاکستانی طلبہ زیر تعلیم ہیں، ملاقات کے دوران توانائی کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے پر بات چیت ہوئی، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا سامنا ہے، موسمیاتی تغیر کے اثرات سے نمٹنے کیلئے اقدامات ضروری ہیں، دونوں ممالک ماحولیاتی تبدیلی اورقابل تجدید توانائی پر تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ غزہ کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی،نائب وزیر اعظم غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں، غزہ میں بچوں اورخواتین کو نشانہ بنایا جارہا ہے، رفح میں مہاجر کیمپوں پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں شاندار استقبال پر مشکور ہوں،پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ مضبوط تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے شعبے میں مواقع موجود ہیں،دورے کا مقصد پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑھانا ہے، پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں شراکت داری چاہتے ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More