لاہور سمیت پنجاب بھر میں چند گھنٹوں کی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں چند گھنٹوں کی بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے ۔رات سے جاری بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے ۔ بارش کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہو گیا اور نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔مختلف علاقوں میں پانی کے باعث گاڑیوں اور موٹر سائیکلیں بند ہوگئیں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بارشوں سے کہیں موسم خوشگوار ہوا تو کہیں یہی بارش آفت ثابت ہوئی۔لیسکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ کر جانے کی اطلاعات سامنے آئیں، فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابی کی وجہ سے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
لاہور میں عبدالکریم روڈ، کینال روڈ، شملہ پہاڑی ،ایبٹ روڈ ، ڈیوس روڈ، اور ملحقہ علاقوں میں بادل برسے، گڑھی شاہو، شالیمار اور باغبانپورہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش سے جل تھل ایک ہو گیا ہے۔
لاہور میں سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاؤن کے علاقے میں ریکارڈ کی گئیجہاں 118 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ پانی والا تالاب میں 89ملی میٹر، مغلپورہ میں 88 ملی میٹر، جوہر ٹاؤن میں 82 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادھر شرقپور شریف میں بارش کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، چونیا‌ں شہر اور اس کے مضافات میں موسلا دھار بارش ہوئی، جبکہ شیخوپورہ شہر اور گردونواح میں بھی موسلا دھار بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔
مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں مون سون کی گزشتہ شام اور رات کے وقت ہونے والی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More