مدینہ منور :زائرین کی شہر کے مختلف مقامات بارے رہنمائی کیلئے نئے ای پلیٹ فارم کا آغاز

قاہرہ(پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں زائرین کی شہر کے با رے میں رہنمائی کیلئے نئے ای پلیٹ فارم کا آغاز کردیا گیا ۔جو شہر کے مختلف مقامات کے بارے میں زائرین کیلئے رہنمائی کرتا ہے۔
مدینہ پلیٹ فارم، جسے سمارٹ فونز کے ذریعے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ حجاج اور زائرین کو اہم مقامات، روایتی دستکاریوں اور شہر کے مشہور پکوانوں کی رہنمائی کرتا ہے ۔
ای-پلیٹ فارم کو زائرین کے تجربے کو بہتر بنانے اور شہر کی اہم خصوصیات کے لیے چھ زبانوں میں ایک جامع صارف دوست رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ای پلیٹ فارم مدینہ منورہ میں ہونے والے واقعات کے سالانہ کیلنڈر پر روشنی ڈالتا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More