مکہ مکرمہ(پاک ترک نیوز)
مہر بن منسی الزہرانی کوحرمین الشریفین کے امور کے لیے جنرل پریزیڈنسی کا سرکاری ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔
سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق حرمین الشریفین کے امور کے جنرل صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے یہ تقرری کی ہے۔ اس سے قبل الزہرانی ایوان صدر میں انڈر سیکرٹری جنرل برائے مواصلات اور میڈیا امور تھے۔