فلسطینی رہنما محمود عباس اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اس ماہ کے آخر میں ترکیہ کا دورہ کریں گے

انقرہ (پاک ترک نیوز) فلسطینی رہنما محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اس ماہ کے آخر میں ترکیہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے۔
ترک ایوان صدر نے کہا کہ فلسطینی رہنما محمود عباس 25جولائی کو جبکہ 28 جولائی کو نیتن یاہو کا ترکیہ کا دورہ متوقع ہے۔
ایوان صدر نے ایک بیان میں کہا کہ صدر رجب طیب اردوان اسی ہفتے کے دوران ترکیہ میں فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا استقبال کریں گے۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ رہنما "ترکیہ فلسطین تعلقات اور اسرائیل فلسطین تنازعہ میں تازہ ترین پیش رفت کے ساتھ ساتھ دیگر اہم بین الاقوامی مسائل” پر تبادلہ خیال کریں گے۔
نیتن یاہو کا یہ دورہ 2008 میں ایہود اولمرٹ کے بعد کسی اسرائیلی وزیراعظم کا پہلا دورہ ہوگا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More