مکہ مکرمہ : مسجد الحرام اور مسجد نبوی 20لاکھ زائرین نے نماز جمعہ ادا کی

 

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) مسجد الحرام اور مسجد نبوی 20لاکھ زائرین نے نماز جمعہ ادا کی۔
دونوں بڑی مسجد کی چھتیں، صحن، اردگرد کی سڑکیں اور ہوٹلز میں نمازیوں کا بڑا اجتماع ہوا۔ نظم وضبط قائم رکھنے کیلئے مسجد الحرام کی انتظامیہ نے اعلیٰ انتظامات کئے۔
اس دوران 25000سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ۔10 ہزار خواتین سیکورٹی اہلکار بھی اپنے فرائض انجام دے رہی تھیں۔
گزشتہ 23ویں کی شب قیام اللیل میں شرکت کرنے والوں کی تعداد 15 لاکھ سے زائد رہی۔آب زمزم کے 65000 سے زیادہ بوتلیں تقسیم کی گئیں۔
اسلامی کتابوں اور پمفلٹس سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 15ہزار سے زیادہ رہی،6.8 ہزار سے بزرگوں اور معذوروں کو سہولتیں فراہم کی گئیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More