مالاکنڈ ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 9افراد جاں بحق

مالاکنڈ(پاک ترک نیوز) مالاکنڈ میں رشتے کے تنازع پر گھر میں گھس کر فائرنگ سے ایک ہی گھر کے 9 افراد کو قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جاں بحق افراد میں 4 خواتین، 2 بچے اور 3 مرد شامل ہیں
نواحی علاقے بگردرہ خار میں مبینہ رشتے کے تنازع پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر سوئے ہوئے افراد پر فائرنگ کردی جس سے ایک ہی گھر کے 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لیویز کی نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بٹ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا۔
اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل احمد خان کے مطابق واقعہ رشتے کے تنازع کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے، تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More