کراچی (پاک ترک نیوز) ملائشیا کی باٹک ائیر لائن کراچی سے کوالالمپور کے درمیان ہفتہ وار تین پروازیں چلائے گی، جبکہ ائیر لائن آئندہ ماہ 31 اکتوبر سے کوالالمپور کراچی کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کررہی ہے۔ایئر لائن نے پاکستان میں اپنے نیٹ ورک کو وسعت دیتے ہوئے کراچی کے لیے بھی براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ائیر لائن کے مطابق ملائشیا کی باٹک ائیر لائن کی پرواز او ڈی 135 کوالالمپور سے ہر منگل، جمعرات اور ہفتے کی رات پونے 8 بجے کراچی لینڈ کرے گی۔انہی تین دنوں کے دوران کراچی سے پرواز او ڈی 136 رات پونے 9 بجے ملائشیا کوالالمپور کے لیے روانہ ہو گی۔
ایئر لائن کی جانب سے طلباء اور بڑے گروپس کے لئے خصوصی رعایتی پیکیج دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی ایمریٹس نے اپنے مسافروں کیلیے ایک بڑی سہولت کا اعلان کیا ہے جس کے تحت انہیں دوران سفر پسند کا کھانا فراہم کیا جائے گا۔