ملک احمد کو پنجاب اسمبلی کا اسپیکر بنائے جانے کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) ن لیگ کے رہنما ملک احمد کو پنجاب اسمبلی کا اسپیکر بنائے جانے کا امکان ہے۔بہاولپور سے صوبائی نشست جیتنے والے ظہیر چناں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ہوں گے۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل مسلم لیگ ن پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کی۔
پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کو رکن پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مریم اورنگزیب پہلی بار پنجاب اسمبلی کی رکن کے طور پر حلف اٹھائیں گی۔
مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے مشارت سے فیصلہ کیا۔ مریم اورنگزیب صوبہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کی معاونت کریں گی۔مریم اورنگزیب دو بار رکن قومی اسمبلی اور وفاق میں دو دفعہ وزیر اطلاعات کے منصب پر فائز رہ چکی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More