غزہ میں میری ٹائم کوریڈور ہفتے کے آخر میں شروع ہو سکتا ہے،یورپی یونین

برسلز (پاک ترک نیوز) یورپی یونین کا کہنا ہے کہ غزہ میری ٹائم کوریڈور ہفتے کے آخر میں شروع ہو سکتا ہے۔
یورپی کمیشن کی سربراہ ارسولا وان ڈیر لیین کا کہنا ہے کہ غزہ کے لیے ایک سمندری گزرگاہ اس ہفتے کے آخر میں کام کرنا شروع کر سکتی ہے تاکہ علاقے میں امداد کو فروغ دیا جا سکے۔
یہ صدر بائیڈن کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جب کہ امریکہ نے غزہ کے ساحل پر ایک عارضی گزر گاہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے ۔پیناگون کا کہنا ہے کہ اس کی تعمیر میں 60 دن لگ سکتے ہیں۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی ایک چوتھائی آبادی قحط کے دہانے پر ہے اور وہاں بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More