دو کروڑ 35 لاکھ روپے میں مار خور کا شکار

چترال (پاک ترک نیوز)
امریکی شکاری کلیمپر ٹوڈکیون (Klimper Todd Kevin) نے  چترال میں کشمیر مارخورکا شکار کیا ہے۔ مار خور کے شکار کے لیے محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا سے ایک لاکھ 5 ہزارامریکی ڈالرمیں پرمٹ حاصل کیا گیا۔ یہ رقم پاکستان کرنسی میں 2 کروڑ 35 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔
امریکی شہری نے چترال کے نواحی گاوں شاشا کنزروینسی میں مارخور کو شکار کیا۔ یہ اس سال کا پہلا شکار تھا۔ شکار ہونے والے مارخور کے سینگوں کا سائز 45 اِنچ تھا۔ اور عمر 9 سال تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More