لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز لاہورپہنچ گئیں۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کمرشل پرواز کے ذریعے ابوظہبی سے لاہور پہنچ گئی ہیں۔
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر پی آئی اے کی پرواز پی کے 264 کے ذریعے ابوظہبی سے لاہور ایئر پورٹ پہنچی ہیں، ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔مسلم لیگ ن کے کارکن بڑی تعداد میں مریم نواز کے استقبال کیلئے لاہور ایئر پورٹ کے اندر اور باہر موجود ہیں۔
مریم نواز نے لاہور پہنچتے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پاک سر زمین شاد باد۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جلد پاکستان واپس آئیں گے ۔تین برس بعد اپنے والد سے ملی تھیں کبھی ان سے اتنا دور نہیں رہی۔