مصالحہ فلم نےآسکر ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا

لاس اینجلس (پاک ترک نیوز)
ڈرامہ، کامیڈی اور سائنس فکشن کے امتزاج سے بنائی گئی مصالحہ فلم ایوری تھنگ ایوری وئیر آل ایٹ ونس نے اس سال کے آسکر ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا۔ نصف درجن سے زائد بڑی فلموں کو پچھاڑتے ہوئے سال کی بہترین فلم کے علاوہ بہترین ڈائیریکٹر، اداکارہ، معاون اداکار اور اداکارہ کے آسکر ایوارڈز جیت لئے۔
گذشتہ شب یہاں ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہونے والی 95ویں اکیڈیمی ایوارڈز کی تقریب کے نتائج نے کئی فلم سازوں اور فلم بینوں کی ایک کثیر تعداد کو اس وقت حیرت میں ڈال دیاجب چینی نژاد اداکاروں کی اکثریت پر مشتمل مصالحہ فلم ایوری تھنگ ایوری وئیر آل ایٹ ونس کو بڑی فلموں ایواٹار ،فیبل مین، آل کوائٹ ایٹ ویسٹرن فرنٹ اور ویمن ٹاکنگ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کامیابی سمیٹی۔سال کی بہترین فلم کے علاوہ ایوری تھنگ ایوری وئیر آل ایٹ ونس کے ڈائیریکٹر ز ڈینئل کوان اور ڈینئل شینرٹ نے بہترین ڈائیریکشن، فلم کی ہیروئن مچلی یوہ نے بہترین اداکارہ، کی ہوئی کوآن نےبہترین معاون اداکار، جیمی لی کرٹس نے بہترین معاون اداکارہ ، پال روجرزبہترین ایڈیٹنگ اور فلم کے ڈائیریکٹر ز ڈینئل کوان اور ڈینئل شینرٹ نے بہترین اوریجنل سرین پلےکے آسکر ایوارڈز جیت لئے۔
اکیڈیمی ایوارڈز میں کامیابی حاصل کرنے والی دیگر فلموں میں آل کوئت ایٹ ویسٹرن فرنٹ بہترین بین الاقوامی فلم، پروڈکشن ڈیزائن ، بہترین میوزک اور بہترین سینماٹوگرافی کےچار ایوارڈز کے ساتھ وسرے نمبر پر رہی۔ دی وہیل برینڈن فریزر کے بہترین اداکار اور بہترین میک اپ کے دو ایوارڈز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔ اس کے علاوہ ایواٹار ۔ وے آف واٹر نے ویژول افیکٹس، بلیک پینتھر۔ وکانڈا فار ایور نے کاسٹیوم ڈیزائن، ٹاپ گن۔ میورک نے بہترین ساؤنڈ،ویمن ٹاکنگ نےرائیٹنگ( اڈاپٹڈ سرین پلے)کا ایک ایک ایوارڈ اپنے نام کیا۔
اس سال کے اکیڈیمی ایوارڈز میں ڈاکومینٹری فیچر فلم کا ایوارڈ کا آسکر ناویلنی نے جیتا۔ ایلیفنٹ وشپررز بہترین ڈاکومنٹری شارٹ فلمقرار پائی۔ اینیمیٹڈ شارٹ فلم کا ایوارڈ ۔ دی بوائے، دی مول، دی فاکس اینڈ دی ہارس نے جیتا۔ جبکہ شارٹ فلم (لائیو ایکشن) کا آسکر ۔این آئرش گڈبائی کے حصہ میں آیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More