لاہور(پاک ترک نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کیے گئے ہیں جن میں ایئرپورٹ مینیجرز کے تبادلے بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے لاہور اور ملتان ایئرپورٹ کے مینیجرز کا تبادلہ کر کے نئے مینیجرز تعینات کردیے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کیے گئے ہیں جن میں ایئرپورٹ مینیجرز کے تبادلے بھی شامل ہیں۔
ملتان اور لاہور ایئرپورٹ کے ایگزیکٹو گریڈ 8 کے مینیجرز کو ہٹا کر ایگزیکٹو گریڈ 7 کے جونیئر کیڈر افسران تعینات کردی گئے۔
نذیر احمد کو لاہور جبکہ راجہ اظہر کو ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا مینیجر تعینات کردیا گیا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا جس کے تحت ریگولیٹری اور ایئرپورٹ سروسز 2 الگ الگ شعبوں میں تقسیم کردیے گئے تھے۔
ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ کے مطابق تقسیم سے ادارے کی کارکردگی میں بہتری آئے گی، ریگولیٹری میں عملے کی تعداد 350 کے قریب ہوگی اور کارکردگی کی بنیاد پر ان کی صلاحیتوں کو جانچا جائے گا۔