وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے ملاقات کی اور پارٹی امورپر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماوں نے پارٹی کی تنظیم سازی اور ملک بھر میں مریم نواز کے جاری ورکرز کنونشنز کے انعقاد پرمشاورت سمیت پارٹی کے دیگر امور سے متعلق بات چیت کی۔وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے ناراض پارٹی رہنماؤں کو منانے کا فیصلہ کیا۔
شاہد خاقان عباسی کے استعفے، ضمنی انتخابات اور پنجاب و خیبرپختونخوا کے ممکنہ انتخابات کےحوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھرپور تیاری کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیں گے۔ لیگی کارکنوں کے لیے انتخابات کے حوالے سے شہباز شریف جلد پیغام جاری کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More