راولپنڈی (پاک ترک نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف نو مئی کے 12 مقدمات میں پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا خارج کردی۔
اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت جج ملک اعجاز آصف نے کی۔راولپنڈی پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی ۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے انکے وکیل ایڈووکیٹ ملک فیصل اور سردار شہباز کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا خارج کردی اور بانی پی ٹی آئی کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
کیس کی سماعت کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے۔