9 مئی؛ عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے فرانزک ٹیم اڈیالہ پہنچ گئی

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سانحہ 9 مئی میں عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے فرانزک ٹیم اڈیالہ پہنچ گئی۔
لاہور پولیس ٹیم گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل پہنچی۔ پولیس کی تفتیشی ٹیم کے ساتھ پنجاب فرانزک سائنس کے ماہرین بھی ہیں۔
ڈی ایس پی جاوید کی سربراہی میں انسپکٹر رانا اکمل،رانا ارحم،عالم لنگڑیال،رانا منیر،محمد علی پر مشتمل لاہور پولیس ٹیم جیل کے اندر روانہ ہوئے۔ ان کے ساتھ پی ایف ایس اے کے عابد ایوب، انسپکٹر وقاص خالد بھی ہیں۔
پی ایف ایس اے ماہرین بانی چیئرمین کے پولی گرافک،وائس میچنگ،فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کریں گے۔ لاہور پولیس ٹیم بانی چیئرمین سے 9مئی واقعات سے متعلق مختلف سوالات کرے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More