9 مئی کے شرپسندوں کو انجام تک پہنچانا ہوگا: جہانگیر ترین، نئی پارٹی کا اعلان کر دیا

لاہور(پاک ترک نیوز) جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت "استحکام پاکستان پارٹی” کا اعلان کر دیا، اس موقع پر عبدالعلیم خان، عمران اسماعیل اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق سابق رکن پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین نے نئی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کے نام کا اعلان کردیا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نئی جماعت کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ سب لوگوں کا شکر گزار ہوں آج ایک نئی سیاسی جماعت "استحکام پاکستان پارٹی” کی بنیاد رکھ رہے ہیں، سیاست میں آنے سے لے کر اب تک ایک ہی مقصد رہا ہے کہ ملک کی ترقی میں کردار ادا کروں، اس دوران بہت سارے لوگوں سے ملا ہوں، سب کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے، میں روایتی سیاست دان نہیں ہوں۔
جہانگیر ترین ،علیم خان اور عمران اسماعیل سمیت سابق پی ٹی آئی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم آج نئی سیاسی پارٹی ، استحکام پاکستان کا اعلان کر رہے ہیں ، ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے ، سیاست میں آنےسے لے کر اب تک ایک مقصد تھا کہ ملکی ترقی میں حصہ ڈالوں ۔
انہوں نے کہا کہ میں ایک روایتی سیاستدان نہیں ہوں،تحریک انصاف کو مضبوط کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کیاتھا،ایک جذبے اور سوچ کیساتھ پی ٹی آئی میں شامل ہوا،2013کے بعد پی ٹی آئی میں جوش اور جذبہ پیدا کیا ،آنے والے دنوں میں حقائق سے پتہ چلے گا ہم پی ٹی آئی کو مضبوط بنانے کیلئے کہاں تک گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں معاملات اس طرح نہیں چل سکے جس طرح چاہتےتھے،ہم نے پی ٹی آئی کومستحکم کرنے کیلئے دن رات ایک کیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More