لاہور(پاک ترک نیوز) گورنر پنجاب سے چیئرمین ایشین بزنس فورم آذربائیجان سید رضا نے ملاقات کی ۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ایشین بزنس فورم کے آذربائیجان چیپٹر کے چیئرمین سید رضا نے ملاقات کی ۔
سید رضا نے انہیں آذربائیجان میں پاکستان بزنس کمیونٹی کے مسائل ، مشکلات اور مطالبات سے آگاہ کیا جس پر گورنر پنجاب نے مسائل کے حل کے لیے حکومتی سطح پر ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور زوردیا کہ آذربائیجان میں پاکستان بزنس کمیونٹی نئے کاروباری مواقع پیدا کرنے کے لیے زیادہ فعال کردار ادا کرے ۔
پاکستان -آذربائیجان بزنس کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے سید رضا نے گورنر پنجاب سردار سلیم رضا کی خوشدامن کی وفات پر اظہارتعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی ۔