لاہور(پاک ترک نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے پاکستان آذربائیجان بزنس کمیونٹی کے نمائندہ خصوصی نے ملاقات کی ۔
تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب جناب سردار سلیم حیدر سے پاکستان آذربائیجان بزنس کمیونٹی کے نمائندہ خصوصی جناب سید رضا خرم نے ڈنر پر ملاقات کی ۔
اس پر وقار پر خلوص اور دوستانہ پروگرام میں جناب سید رضا نے گورنر پنجاب کو آذربائیجان میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کے مسائل مشکلات اور مطالبات کے متعلق آگاہ کیا۔
گورنر پنجاب نے انکو جلد سے جلد حل کرنے پر زور دیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے موجو دہ حکومت کی طرف سے آذربائیجان میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے میں ہر طرح تعاون کرنے کا وعدہ کیا اور آذربائیجان میں پاکستانی بزنس کمیونٹی سے آذربائیجان میں نئے کاروباری مواقع پیدا کرنے اور سیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے اور ذیادہ فعال انداز میں کام کرنے پر زور دیا۔