لاہور(پاک ترک نیوز) گورنرپنجاب محمد بلییغ الرحمن سے پاکستان میں ازبکستان کے سفیر اوبیک عارف عثمانوف (Obek Arif Usmanov) نے ملاقات کی ۔
پنجاب میں ازبکستان کے اعزازی قونصل جنرل نجیب مشتاق ووہرہ اور ٹریڈ قونصلر باکروم یوسوپوف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں تعلیم اور تچارت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات موجود ہیں۔پاکستان اور ازبکستان کے درمیان طلباء کے وفود کے تبادلے ہونے چاہئیں۔
گورنر پنجاب کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستان میں سپیشل انویسٹمنٹ کونسل کے ذریعے غیرملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی سہولیات دی جا رہی ہیں۔پاکستان میں زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، انرجی اور مائننگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
گورنر پنجاب کی ازبک طلباء کے لیے پاکستانی جامعات میں سکالرشپس شروع کرنے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔