وزیرِ اعظم سے چینی سرمایہ کار وفد کی ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چینی سرمایہ کار وفد نے ملاقات کی۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سروس لانگ مارچ ٹائرز اور چائیویانگ لانگ مارچ ٹائرز کے وفد نے چیئرمین لی-چنگوین (Li Qingwen) کی قیادت میں اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں معاون خصوصی طارق پاشا اور متعلقہ اعلی حکام بھی شریک ہوئے ۔
وزیرِ اعظم نے وفد کی پاکستان میں ٹائروں کی صنعت میں معروف پاکستانی کمپنی کیساتھ جائنٹ وینچر کے زریعےسرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔
وزیرِ اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہچینی کمپنی کی سرمایہ کاری سے قائم پلانٹ سے پاکستان میں تیار شدہ ٹائر بین الاقوامی منڈیوں میں فروخت ہو رہے ہیں۔کمپنی کے پاکستان میں تیار شدہ ٹائروں نے ایک برس کی قلیل مدت میں بین الاقوامی منڈیوں میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔
کمپنی پاکستان میں ٹائروں کی پیداوار کو بڑھا کر سالانہ برآمدات کو 200 ملین ڈالر تک لے کر جائے گی۔
وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ٹائروں کی صنعت کی بہتری کیلئے ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیرِ اعظم کی متعلقہ حکام کو ٹائروں کی اسمگلنگ کی روک تھام یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹائر اور سپیئر پارٹس کی اسمگلنگ روکنے کیلئےجامع پالیسی جلد پیش کی جائے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More