اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اقوام متحدہ کے ماحولیات پروگرام (UNEP) نے ملاقات کی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان کے سرکاری دورے پر موجود اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (UNEP) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر محترمہ انگر اینڈرسن نے ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے یو این ای پی کی طرف سے کئے جا رہے کام کی تعریف کی اور موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع کے نقصان، اور ماحولیاتی نظام کے انحطاط کو زیادہ مؤثر طریقے سے حل کرنے کے لیے کوششوں کو بڑھانے پر زور دیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ موسمیاتی تبدیلی آج کے بڑے مسائل میں سے ایک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے ایک ملک ہے اور پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے حوالے سے بھرپور اقدامات کئے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے وزیراعظم کو یو این ای پی کی جانب سے پاکستان میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی اور یو این ای پی میں پاکستان کے فعال کردار کو سراہا۔
وزیر اعظم نے یو این ای پی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ تباہ کن سیلابوں کے بعد پاکستان کی بحالی کی کوششوں میں اس کا ساتھ دے۔