محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون کا الرٹ جاری کرتے ہوئے شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔
محکمہ موسمیات اسلام آباد،خطۂ پوٹھوہار ،پنجاب،مشرقی/ شما ل مشرقی بلوچستان اور سندھ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، گوجرانوالہ ،لاہور میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ ہے۔سیالکوٹ، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، اوکاڑہ، کوہاٹ میں اربن فلڈنگ کا امکان ہے۔
پشاور، بنوں ، کرک اورڈی آئی خان کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ ہےجبکہ مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔
دوسری جانب پہاڑی علاقوں اور ملحقہ مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ کا بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More