اسلام آباد (پاک ترک نیوز) محکمہ موسمیات نے کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار سمیت پنجاب، شمال مشرقی اورجنوبی بلو چستان ،خیبر پختونخوا اور سندھ میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکہ موسمیات کی جانب سے کشمیر،شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار ،اسلام آباد ، بالائی خیبر پختونخوا اور مشرقی سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔
اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ اور لاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ غازی خان اور اس سے ملحقہ بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔اسلام آبادمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان اس دوران موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بالا کوٹ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ، سوات، کالام، دیر، پشاور، مردان اور صوا بی میں مو سلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔
پنجاب میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران لاہور، گو جرانوالہ، حا فظ آباد ، را ولپنڈی، جہلم، مری اورگلیات میں مو سلا دھار بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔کوہلو، ژوب، مو سی خیل، قلات، سبی، بارکھان، لورا لائی ،نصیر آباد،ڈیرہ بگٹی ،لسبیلہ ، آواران ، کیچ اور گوادر میں چند مقا مات پر آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ تھر پارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، میر پور خاص، مٹھی ، پڈعیدن، سکھر،لاڑکانہ، شہیدبینظیر آباد،دادو،جامشورو، جیکب آباد، خیر پور ، ٹھٹھہ، بدین اور کراچی میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران عمر کوٹ، چھور، سانگھڑاور تھر پارکر میں بعض مقا مات پرموسلا دھار بارش متوقع ہے۔کشمیرمیں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کا امکان ہے۔