میکسیکو ، ٹرک سے 103بچوں سمیت 343تارکین وطن برآمد

میکسیکو سٹی (پاک ترک نیوز) میکسیکو حکام نے شاہراہ کے کنارے ایک لاوارث مال بردار ٹرک کنٹینر میں 343 تارکین وطن اور پناہ گزینوں کو برآمد کیا ہے، جن میں 103 نابالغ بچے بھی شامل ہیں۔
نیشنل امیگریشن انسٹی ٹیوٹ (آئی این ایم) نے کہا کہ یہ ٹریلر بھاپ بھری خلیجی ساحلی ریاست ویراکروز میں پایا گیا۔ یہ اس راستے پر تھا جسے اکثر سمگلر جنوب مشرقی میکسیکو سے لوگوں کو ریاستہائے متحدہ کی سرحد تک لانے کے لیے استعمال کرتے تھے۔
حکام کاکہنا تھا کہ ٹرک کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ ٹرک سے برآمد ہونیوالے تارکین وطن خیریت سے ہیں ۔
زیادہ تر بچوں کا تعلق گوئٹے مالا سے تھا۔ امریکہ آنے والے تارکین وطن اپنے بچوں کو بعد میں لانے کے لیے اکثر سمگلروں کو ادائیگی کرتے ہیں۔
بالغ افراد میں زیادہ تر کا تعلق گوئٹے مالا، ہونڈوراس، ایل سلواڈور اور ایکواڈور سے تھا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More