میکسیکو ،انسانی باقیات سے بھرے 45 تھیلے برآمد

میکسیکو سٹی (پاک ترک نیوز) مغربی میکسیکو میں پولیس ن ے انسانی باقیات سے بھرے 45بیگ برآمد برآمد کر لئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے لاپتہ ہونے والے سات نوجوانوں کی تلاش کے دوران مغربی میکسیکو کی ریاست جالیسکو میں ایک کھائی سے انسانی باقیات کے ساتھ کم از کم 45 بیگ ملے ہیں۔
انسانی باقیات سے بھرے تھیلے بڑے صنعتی مرکز گواڈالاجارا کے مضافاتی علاقے زاپوپن میں 40میٹر کھائی کے نچلے حصے میں ملے ہیں۔
ریاستی پراسیکیوٹر کے دفتر نے ایک بیان میں کہاانسانی باقیات کے ساتھ پینتالیس تھیلے نکالے گئے ہیں جو مرد اور خواتین دونوں کے ہیں۔
انسانی باقیات ان سات افراد کی تلاش میں ملی ہیں جن میں دو خواتین بھی شامل تھیں جو کہ 20مئی کو لاپتہ ہو گئی تھیں جن کی عمریں تقریباً 30برس کے قریب ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More