میکسیکو :انتخابی ریلی کے دوران میئر کا امیدوار قتل

میسکیکو سٹی (پاک ترک نیوز) میکسیکو کی گوریرو ریاست میں انتخابی ریلی کے دوران میئر کے امیدوار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
میکسیکو کی جنوبی گوریرو ریاست میں ایک انتخابی ریلی میں میئر کے امیدوار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔
الفریڈو کیبریرا کو کویوکا ڈی بینیٹیز قصبے میں قتل کر دیا گیا تھا۔ مقامی میڈیا کی طرف سے جاری ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص انتخابی مہم کے موقع پر اس کے قریب آتا ہے اور فائرنگ شروع کردیتا ہے ۔
کیبریرا کے قتل نے 2 جون کو ہونے والے صدارتی، کانگریسی اور مقامی انتخابات کے دوران ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔
حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ستمبر سے مقامی عہدے کے لیے انتخاب لڑنے والے کم از کم 22 افراد کو قتل کیا جا چکا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More