رمضان المبارک کے دوران خاص طور پر کم سے کم لوڈشیڈنگ کی جائے،وزیراعظم

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم کی زیر صدارت موسم گرما میں بجلی کی ترسیل اور لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس ہوا۔
وزیراعظم کو اجلاس میں بجلی کی پیداوار اور لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گرمیوں کے موسم میں بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے اور اس حوالے سے لوڈ مینجمنٹ کے مناسب اقدامات کئے جائیں. انہوں نے تاکید کی کہ اس مجوزہ حکمت عملی کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے تا کہ گرمی کی آمد سے پہلے متعلقہ اداروں کے پاس ایک ٹھوس اور جامع پلان موجود ہو. وزیراعظم نے مزید کہا کہ گرمیوں کے مہینوں خصوصاً رمضان المبارک کے دوران کم سے کم لوڈشیڈنگ کی جائے.
وزیراعظم کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گرمیوں کے موسم میں بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے اور لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے جلد اور مناسب اقدامات کئے جائیں ۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گرمی کی آمد سے پہلے متعلقہ اداروں کے پاس ایک ٹھوس اور جامع پلان موجود ہو۔رمضان المبارک کے دوران خاص طور پر کم سے کم لوڈشیڈنگ کی جائے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ ایک خوش آئند امر ہے کہ بجلی کی پیدا وار کے حوالے سے انرجی مکس میں مقامی ایندھن اور متبادل وسائل کا حصہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کو مکمل آپریشنل بنانے کے لئے فی الفور اقدامات کئے جائیں۔
وزیراعظم نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ بجلی کی پیدا وار کے حوالے سے انرجی مکس میں مقامی ایندھن اور متبادل وسائل کا حصہ مسلسل بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے مہنگے درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہو رہا ہے اور درآمدی بل میں بھی خاطر خواہ کمی آ رہی ہے.
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کو مکمل آپریشنل بنانے کے لئے فی الفور اقدامات کئے جائیں. انہوں نے پاور ڈویژن , پیٹرولیم ڈویژن اور دوسرے متعلقہ اداروں کو بجلی کی پیداوار اور لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے ہم آہنگی اور روابط بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس میں وزیراعظم کو بجلی کی پیدا وار اور لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی جس میں یہ بتایا گیا کہ عوام پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کا بوجھ کم سے کم ڈالنے کے لیے مؤثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحاق ڈار , وفاقی وزیر توانائی انجنیئر خرم دستگیر , وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب , وزیراعظم کے معاون خصوصی جہانزیب خان اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More