نئی دہلی (پاک ترک نیوز)
مودی کے بھارت میںایک اور مضحکہ خیز فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں بھارتی سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر یٹ جنرل نے پائلٹس اور جہاز کے دوسرے عملے کوہدایت جاری کی ہے جس کےمطابق فضائی عملہ پرواز پر جانے سے قبل عطریات حتی کہ ماؤتھ واش تک استعمال نہیں کر سکے گا۔
گذشتہ روز جاری ہونے والےاس انوکھے حکمنامے کی توجیہ پیش کرتے ہوئے ایوی یشن حکام کا کہنا ہے کہ اس پابندی کا مقصد پرواز پر جانے والے پائلٹوں اور کیبن کریو سے متعلق اس بات کا اطمینان کرنا ہے کہ انہوں نے پرواز سے قبل الکوحل کا استعمال تو نہیں کیا۔ عطریات اور ماؤتھ واش جیسی چیزوں سے الکوحل کے استعمال کا تعین مشکل ہو جاتا ہے۔
نئے حکمنامے کے مطابق فضائی عملے کا کوئی بھی فرد پرواز سے قبل کوئی بھی دوا، مواد مثلا ماؤتھ واش، دانتوں کا جل، یا الکوحل والی عطریات استعمال نہیں کرے گا کیونکہ ان کے استعمال سے الکوحل کا ٹیسٹ متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ عملے میں شامل کوئی بھی فرد ایسی دوا استعمال کرتا ہے تو اسے پرواز پر ڈیوٹی سے قبل کمپنی کے ڈاکٹر سے مشورہ لینا ہو گا۔پ
دلچسپ امر یہ ہے کہ رفیوم سپریزمیں الکوحل کی موجودگی عمومی بات ہے۔ تاہم جسم پر خوشبویات لگانے سے الکوحل کا ٹیسٹ جھوٹا ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ یقیناً حیرت انگیز ہے۔
قبل ازیں بھارتی سول ایوی ایشن کی جنرل ڈائریکٹوریٹ نے 2015 میں فضائی سفر کے لیے حفاظتی ہدایات کی منظوری دی تھی اور اب نئے اضافے سے متعلق 05 اکتوبر تک عوام کو رائے دینے کے لیے کہا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 2018 میں جاپان ائر لائن کے ایک ہواباز کو دس ماہ کی سزا سنائی گئی تھی کیونکہ پرواز کے چند لمحوں بعد ان کے سانس کی چانچ کروائی تو اس سے ان کے خون میں الکوحل کی مقدار مطلوبہ حد سے نو گنا زیادہ پائی گئی۔اسی طرح امریکہ میں ڈیلٹا ایر کے پائلٹ گبرئیل لائل کو پرواز سے پہلے الکوحل کے نشے کی وجہ سے جہاز سے اتار دیا گیا تھا۔
سابقہ پوسٹ