محمد رضوان نے شاہد آفریدی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ توڑ دیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے شاہد آفریدی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ توڑ دیا۔
محمد رضوان نے لیجنڈری آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستان کے لیے زیادہ T20 انٹرنیشنل کرکٹ میں مین آف دی میچ ایوارڈز حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ۔
رضوان نے یہ سنگ میل آئرلینڈ کے خلاف تیسرے T20 میچ کے دوران اپنے 96ویں T20I میں 12ویں مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد حاصل کیا۔
31 سالہ وکٹ کیپر بلے باز کی T20Is میں شاندار کارکردگی پاکستان کے لیے اہم رہی ہے۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے 99 ٹی ٹونٹی میچوں میں 11 مین آف دی میچ ایوارڈز کے ساتھ سر فہرست تھے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More