محمد رضوان مسلسل دوسری بار کرکٹر آف دی ایئر نامزد

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان مسلسل دوسری بار آئی سی سی ٹی ٹونٹی کرکٹر آف دی ایئر نامزد ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ائیر 2022 کیلئے قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نامزد کیا ہے ۔
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ائیر کی لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔ قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان مسلسل دوسرے سال ایوارڈ کے لیے نامزد ہو گئے۔
انگلینڈ کے سیم کرن ،بھارتی کرکٹر سوریا کمار یادیو ، زمبابوے کے سکندر رضا بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ائیر کی نامزدگیوں میں شامل ہیں۔
قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے رواں سال 25 میچز میں 996 رنز سکور کیے۔محمد رضوان نے وکٹ کیپنگ کے دوران 9 کیچز پکڑے اور 3اسٹمپ آوٹ بھی کیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More