محسن نقوی بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب

لاہور(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔
پی سی بی کا بورڈ آف گورنر اجلاس آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محسن نقوی کو بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا۔
نئے چیئرمین پی سی بی کے لیے وزیراعظم کی طرف سے نامزد کردہ مصطفیٰ رمدے اور سید محسن رضا نقوی امیدوار تھے۔ تاہم مصطفٰی رمدے نے اجلاس سے قبل کاغذات واپس لے لیے تھے۔
محسن نقوی کو کرکٹ بورڈ کی جانب سے 3 سال کے لیے چیئرمین پی سی بی منتخب کیا گیا ہے۔ نئے چیئرمین کو ہفتے کے اندر اپنا چارج سنبھالنا ہوگا۔
یاد رہے کہ محسن نقوی اس وقت نگران وزیر اعلی پنجاب کی ذمہ داریاں بھی نبھارہے ہیں۔
واضح رہے کہ 6 ماہ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے والے ذکا اشرف گزشتہ ماہ مستعفی ہوئے تھے۔ انہوں نے بطور چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو اپنا استعفیٰ بھجوایا تھا جسے منظور کرلیا گیا تھا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More