130سے زائد پاکستانی پائلٹس کو فلائٹ آپریشن سے روک دیا گیا

کراچی (پاک ترک نیوز) 130سے زائد پاکستانی پائلٹس کو فلائٹ آپریشن سے روک دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن (AOOA) نے ایک بیان میں کہا کہ 130 سے زائد پاکستانی پائلٹس کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے کیونکہ ان کے لائسنس پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (PCAA) کے پاس ہیں۔جن کو تجدید نہیں کی جا رہی ہے ۔
ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ 130 فلائٹ کریو (پائلٹس) کے لائسنس جاری کرنے کے لیے زیر التواء ہیں اور پی سی اے اے ان پر دستخط کرنے سے قاصر ہونے کی وجہ سے ان کی پرواز روک دی گئی ہے۔
ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن نے مقامی پائلٹوں پر غیر ملکیوں پائلٹوں کو ترجیح دی جس کے باعث بیروزگاری میں اضافے کا خدشہ ہے ۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس رجحان نے نہ صرف سینکڑوں پاکستانی پائلٹس کو سائیڈ لائن کیا بلکہ اس کے نتیجے میں کافی مالیاتی اثرات بھی مرتب ہوئے، کیونکہ بین الاقوامی پائلٹس مبینہ طور پر $9,500 سے $15,000 کے درمیان تنخواہیں وصول کر رہے تھے، جو غیر ملکی کرنسی میں قابل ادائیگی تھی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More