بیروت (پاک ترک نیوز)
حالیہ دنوں میں فلسطینی اور لبنانی مزاحمتیگروپوں کی طرف سے شروع کی گئی کارروائیوں کے بعد شمالی مقبوضہ فلسطین سے 62,000 سے زائد یہودی آباد کاراپنے گھر چھوڑکرچلے گئےہیں
عرب میڈیا میں شائع ہونے والی اسرائیلیمیڈیا کے حوالے سے رپورٹس بتاتی ہیں کہ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ اور فلسطینی حماس کی طرف سے شروع کی گئی کارروائیوں کے بعد شمالی مقبوضہ فلسطین سے 62,000 یہودی آباد کار فرار ہو گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق 40 فیصد اسرائیلی آباد کار جنہوں نے شمالی مقبوضہ علاقے چھوڑے ہیں۔ خطے میں واپس نہ آنے پر غور کر رہے ہیں۔
لبنان کی سرحدوں پر حزب اللہ کے راکٹ حملوں کے خوف سے اب تک دسیوں ہزار صہیونی مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی بستیوں کو چھوڑ چکے ہیں۔
اس وقت علاقے میں ایک جانب حزب اللہ لبنان کی سرحد پر اسرائیلی پوزیشنوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے۔تو دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی طرف سے الاقصیٰ طوفان آپریشن بھی کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔