ماسکو مغربی اہداف پر حملہ کرنے کیلئے ممالک کو مسلح کر سکتا ہے،پیوٹن

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے خبردار کیا ہے کہ ماسکو مغربی اہداف پر حملہ کرنے کے لیے ممالک کو مسلح کر سکتا ہے۔
پوٹن نے یہ بیان مغرب کی جانب سے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کی فراہمی پر تنقید کرتے ہوئے دیا۔
پوتن نے غیر ملکی نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس طرح کی کارروائی سے "انتہائی سنگین مسائل” پیدا ہو سکتے ہیں۔امریکہ سمیت کئی ممالک نے یوکرین کو روس کے اندر اہداف پر حملہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
روسی صدر نے کہاکہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ہمارے علاقے پر حملہ کرنے اور ہمارے لیے مسائل پیدا کرنے کے لیے ایسے ہتھیاروں کو جنگی علاقے میں فراہم کرنا ممکن ہے تو ہمیں یہ حق کیوں نہیں ہے کہ ہم دنیا کے ان خطوں کو ایک ہی طبقے کے ہتھیار فراہم کریں جہاں حملے ہوں گے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More