ورلڈ کپ میں زیادہ رنز بنانیوالے کھلاڑی

آر اے شمشاد

دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑی میلہ بھارت میں سجنے کو تیار ہے ۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا 5اکتوبر سے آغازہو گا ۔میگا ایونٹ میں اپنی سو فیصد سے زیادہ کارکردگی دکھانے کیلئے ہر کھلاڑی بے چین نظر آتا ہے کیونکہ اس بڑے ایونٹ میں یادگار پرفارمنس کو مدتوں یاد رکھا جا سکتا ہے ۔
ویسے تو ہر ٹیم کے کھلاڑی اپنی انفرادی کارکردگی سے ملک کیلئے کچھ نہ کچھ کرنے کی تمنا لئے اپنی بھرپور تیار کرتے ہیں تاہم کچھ کھلاڑی ایسے بھی ہیں جن اپنے ملک کیلئے کچھ ایسے کارہائے نمایاں انجام دے دیتے ہیں جو ہمیشہ یاد رکھے جا سکتے ہیں ۔ اسی طرح ہر بلے باز کی خواہش ہوتی ہے کہ اپنی ٹیم کیلئے نہ صرف سکور کرے بلکہ اپنی ٹیم کو میگا ایونٹ کے میچ میں فتح سے ہمکنار کرانے میں ہر ممکن صلاحیتیں بروئے کار لائے ۔
اس بار ہم بات کرنے جا رہے ہیں کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران سب سے زیادہ رنز بنانیوالے کھلاڑیوں کو جن میں بھارت کے ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر پہلے نمبر پر براجمان ہیں انہوں نے 45میچوں کی 44اننگز میں 2278رنز بنائے ہیں ۔اس میں 6سنچریاں اور 15نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ کا نام آتا ہے جنہوں نے 46میچوں کی 42اننگز میں 1743رنز سکور کئے ہیں ۔

اسی فہرست میں تیسرے نمبر پر سری لنکا کے وکٹ کیپر بلے باز کمارا سنکاگارا ہیں جنہوں نے 37میچوں کی 35اننگز میں 1532رنز بنائے ۔

چوتھے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے معروف بلے باز برائن لارا ہیں ۔برائن لارا نے ویسٹ کیلئے میگا ایونٹ کے 34میچوں کی 33اننگز میں 1225رنز سکور کئے ہیں ۔اس میں ان کی دو سنچریاں اور 7نصف سنچریاں بھی شامل ہیں ۔

پانچویں نمبر پر کرکٹ کے کمال بلے باز اے بی ڈی ویلیئر کا نام آتا ہے جنہوں نے 23میچوں کی 22اننگز میں 1207رنز سکور کئے ہیں۔اس میں 4سنچریاں اور 6نصف سنچریاں بھی شامل ہیں ۔

چھٹے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے خطرناک بلے باز کرس گیل کا نمبر آتا ہے جنہوں نے 35میچوں کی 34اننگز میں 1186رنز بنائے ہیں ۔ انہوں نے میگا ایونٹ میں 2تھری فیگر اننگز کھیلی ہیں جبکہ 6نصف سنچریاں بھی سکور کی ہیں ۔

اس فہرست میں ساتویں نمبر پر سری لنکا کے جے سوریا کا نام آتا ہے جنہوں نے 38میچوں کی 37اننگز میں 1165رنز سکور کئے ہیں۔

آٹھویں نمبر پر سائوتھ افریقہ کے جیک کیلس ہیں جنہوں نے 35میچوں کی 32اننگز میں 1148رنز بنائے ہیں ۔

نویں نمبر پر بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ کے 29میچوں کی 29اننگز میں 1146رنز بنائےہیں ۔

دسویں نمبر پر سری لنکا کے تکارتنے دلشان ہیں جنہوں نے 27میچوں کی 25اننگز میں 1112رنز بنائے ہیں ۔

اس فہرست میں سری لنکا کے جے وردھنے 1100رنز بنا کر گیارہویں،آسٹریلیا کے ایڈم گلگرسٹ 1085رنز کے ساتھ بارہویں جبکہ پاکستان کے جاوید میانداد 1083رنز کے ساتھ تیرہویں نمبر پر براجمان ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More