موٹروے کے ٹول ٹیکس میں بھی اضافہ کردیا گیا

لاہور (پاک ترک نیوز) ٹرین، بس اور جہاز کے کرایوں میں اضافے کے بعد اب گاڑی کا سفر بھی مہنگا ہوگیا، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب موٹروے کے ٹول ٹیکس میں بھی اضافہ کردیا گیا۔
نئے نوٹیفکیشن کے مطابق اب لاہورسے اسلام آباد تک سفر کرنے والی گاڑیوں کو 11سو روپے اداکرنا ہوں گے، پہلے یہ رقم 910 روپے تھی، نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہرگاڑی سے فی کلومیٹر 3 روپے 7 پیسے وصول کرے گی، موٹروے پر سفر کرنے والی مسافر وین سے 2590 روپے وصول کئے جائیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مسافربسوں کو 10روپے 29 پیسے فی کلومیٹرکے حساب سے 3690 روپے دیناہوں گے، سامان کی ترسیل کیلئے استعمال ہونیوالے ٹرکوں کے ٹول ٹیکس میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، ہرٹرک سے 17 روپے 22 پیسے فی کلومیٹر وصول کیا جائے گا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More