کراچی (پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی کرانے کا حکم دے دیا۔الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کے خط کو مسترد کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے ہیڈ کوارٹر میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا ،اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید اور کراچی سے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں سندھ حکومت کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے التواء کی درخواست پر غور کیا گیا۔
یاد رہےکہ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن سے کل کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے جبکہ حساس اداروں کی جانب سے بھی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انتخابات کے التوا کی درخواست کی گئی ہے۔