مسک نے ٹوئٹرکی نایاب چیزوں سمیت کمپنی کی مختلف اشیا نیلام کردیں

نیو یارک (پاک ترک نیوز) ٹیسلا کے بانی اور ایلون مسک نے ٹوئٹر کی نایاب چیزوں سمیت کمپنی کی مختلف اشیا کو نیلام کردیا ۔سامان میں انڈسٹریل اسکیل آئٹمز سے لے کر باورچی خانے کے سامان، آفس فرنیچر تک شامل تھا۔
رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کی جانب سے 631دفاتر کی مختلف اشیا کو نیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔ ٹوئٹر کے مشہور پرندے والے لوگو کا مجسمہ 11ہزار ڈالرز میں نیلامی کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
ٹوئٹر انتظامیہ نے چارجنگ کیبلز، ڈیزائنر چیئرز، کافی مشینز، آئی میکس اور ماسک کے اضافی ڈبے بھی بیچ ڈالے۔
اس سے قبل ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد اخراجات کم کرنے کے لیےکئی ملازمین کو نوکری سے فارغ کیا اوردفاتر میں ملازمین کے مفت کھانے پر بھی پابندی عائد کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More