لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی خلیل طاہر سندھو کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کر سکنے پر پہلے ہی عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، صرف وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد واپس لی گئی ہے۔
لیگی رکن پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ سیپکر اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد بدستور موجود رہے گی۔
چودھری پرویز الٰہی کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد واپس لینے کے وقت لیگی اراکین اسمبلی چیف وہپ خلیل طاہر سندھو، میاں مرغوب احمد، غزالی سلیم بٹ اور ذیشان رفیق موجود تھے۔