این اے 8 کے آزاد امیدوار ریحان زیب کو قتل کر دیا گیا

باجوڑ(پاک ترک نیوز) این اے 8 کے آزاد امیدوار قومی اسمبلی ریحان زیب کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔ اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔
آزاد امیدوار ریحان زیب کو صدیق آباد پھاٹک بازار میں نامعلوم افراد نے گولیاں ماریں، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
الیکشن کمیشن نے ریحان زیب کے بہیمانہ قتل کا نوٹس لے لیا، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا سے رپورٹ طلب کرلی۔
الیکشن کمیشن نے قتل میں ملوث ملزموں کیخلاف فوری کارروائی کی بھی ہدایت کردی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More